گجر پورہ زیادتی کیس

گجر پورہ زیادتی کیس، وزیر اعلیٰ پنجاب کا مرکزی ملزم کی گرفتاری پر آئی جی پنجاب اور ٹیم کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

لاہور(عکس آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گجر پورہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری پر آئی جی پنجاب اور ان کی ٹیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔

آج لاہور میں شاہراہ قائد اعظم آمد اور کاشت کاروں کو دی گئی جدید زرعی مشینری و آلات کے معائنے کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ’موٹر وے واقعے کا مرکزی ملزم گرفتار ہو چکا ہے، میں آئی جی پنجاب اور انویسٹی گیشن ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،عثمان بزدار نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’میں آئی جی پنجاب اور ٹیم کے لیے 50 لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں۔

دریں اثنا، عثمان بزدار نے زرعی مشینری و آلات کی فراہمی کے الاٹمنٹ سرٹیفکیٹ کا بھی اجرا کر دیا، وزیر اعلیٰ نے جدید زرعی مشینری و آلات میں گہری دل چسپی کا بھی اظہار کیا، اس موقع پر انھیں مشینری سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ عثمان بزدار نے کہا حکومت پنجاب سبسڈی دے کر جدید مشینری کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے، ہم نے دو سال کے عرصے میں وسیع بنجر زمین کو کاشت کے قابل بنایا جس کی وجہ سے رواں سال گندم اور چنے کی اضافی پیداوار ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں