تھانہ لاری اڈا

گجرات: تھانہ لاری اڈا کے علاقے محلہ سلطان آباد میں باپ نے سگی بیٹی کو ذبح کر ڈالا

گجرات ( نمائندہ عکس آن لائن) تھانہ لاری اڈا کے علاقے محلہ سلطان آباد میںباپ نے سگی بیٹی کو ذبح کر ڈالا تفصیل کے

مطابق محلہ سلطان آباد کے رہائشی ملزم حفیظ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی23 بیٹی طیبہ کو گھریلو تنازعہ پر چھری کے پے

در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتا ردیا واقعہ کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اطلاع ملتے ہی تھانہ لاری اڈا پولیس

کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا پولیس نے وقوعہ کے فورا بعد

مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ملزم محمد حفیظ کو حراست میں لے لیا جس سے آلہ قتل (چھری) بھی برآمد کر لی گئی ہے

ملزم کے خلاف مقتولہ کے سسر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوﺅں پر تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے یہ امر قابل ذکر ہے

کہ گزشتہ تین یوم کے دوران پانچ افراد کو مختلف واقعات کے دوران قتل کیا جا چکا ہے ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ ناراض ہو کر

سسرال سے میکے محلہ سلطان آباد آئی ہوئی تھی جسے لینے سسر اسکے گھر پہنچا مگر وہ گھر جانے سے انکاری تھی اور اپنے

والد کو بھی صاف انکار کر دیا جس پر باپ بیٹی میں جھگڑا ہو اور ملزم نے طیش میں آ کر بیٹی کے گلے پر چھری چلا دی .

علاوہ ازیں نہر اپر جہلم سے ایک جوانسالہ لڑکی کی نعش برآمد کی گئی ہے جس کے جسم پر کسی قسم کا چوٹ کا نشان نہیں.

تاہم کوشش کے باوجود اسکی شناخت نہیں ہو سکی پولیس مصر وف تفتیش ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں