گجرات

گجرات:ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کا مدینہ بازار سرگودھا روڈ، کنجاہ کا اچانک دورہ

گجرات(نمائندہ عکس آن لائن) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے مدینہ بازار سرگودھا روڈ، کنجاہ کا اچانک دورہ کیا، لاک ڈاون احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنرز گجرات اور کھاریاں کی قیادت ٹیموں نے لاک ڈاو?ن احکامات کی خلاف ورزی پر 49 دکانیں سیل، متعدد دکانداروں پر 62 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ 1 ملزم کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اسسٹنٹ کمشنر سلمان ظفر کے ہمراہ مدینہ بازار میں لاک ڈان احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کنجاہ میں صفائی کی صورتحال اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ دریں اثناءاے سی سلمان ظفر کی قیادت میں ٹیموں نے 157 مقامات پر انسپکشن کی، لاک ڈان احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر 22 دکانیں سیل، متعدد دکانداروں پر 32 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ 1 ملزم کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر خالد عباس سیال کی قیادت میں ٹیموں نے تحصیل کھاریاں میں 138 مقامات پر انسپکشن کی اور لاک ڈان احکامات کی خلاف ورزی پر 27 دکانیں سیل، 12 دکانداروں پر 32 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے لاک ڈان احکامات پر عملدرآمد کیلئے موثر اقدامات پر اسسٹنٹ کمشنرز اور انکی ٹیموں کو زبردست سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈان کا مقصد کورونا کا پھیلا¶ روکنا ہے، شہریوں کے تعاون سے وبا کا خاتمہ ممکن ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں