ملزمان کو گرفتار

گجرات:نوجوان پر تشد د اور داڑھی مونچھ مونڈ کر ویڈیو بنانے والے تین نامزدملزمان کو گرفتار

گجرات (نمائندہ عکس آن لائن) تھانہ ککرالی کے علاقہ میں نوجوان پر تشد د اور داڑھی مونچھ مونڈ کر ویڈیو بنانے

اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے تین نامزدملزمان کو گرفتار کر لیا ،

تفصیلات کے مطابق گھریرہ کے رہائشی نوجوان نے تھانہ ککرالی میں درخواست دی کہ وہ کوٹلہ میں بیکری پر کام کرتا ہے ۔

چند روز قبل میں رات کو کام سے چھٹی کر کے گھر آرہا تھا تو راستے میں پہلے سے موجود 5ملزمان نے مجھے روک لیا .

اور تشدد کر نا شروع کر دیاجس کے بعد ملزمان نے زبردستی میری داڑھی مونچھ مونڈ ڈالی اور میری ویڈیو بھی بنا لی.

اور کسی کو بتانے کی صورت میں ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی جوکہ بعد ازاں انہوں نے میری ویڈیو سوشل میڈیا

پر بھی وائرل کر دی متاثرہ نوجوان کی درخواست پر تھانہ ککرالی پولیس نے فوری طورپر مقدمہ کا اندراج کیا.

اور وقوعہ کے متعلق ڈی پی او گجرات توصیف حیدرکو اطلاع دی گئی،

جنہوں نے ایس ایچ او تھانہ ککرالی انسپکٹر لیاقت حسین کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا .

جس پر ایس ایچ او تھانہ ککرالی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کے

بعد وقوعہ میں ملوث 3نامزد ملزمان کوٹریس کر کے مقدمہ کے اندراج کے چند گھنٹوں بعد گرفتار کر لیا ،

گرفتارہونے والے ملزمان میں محمد حنیف ولد ولائیت خاں ‘عاقب ولد الیاس‘مقدرعباس ولد منیر سے تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں