اسوہ حسنہ

گجرات:نبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ دنیا و آخرت میں کامیابی کا واحد ذریعہ ہے،سید فیض الحسن شاہ

گجرات ( نمائندہ عکس آن لائن)نبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ دنیا و آخرت میں کامیابی کا واحد ذریعہ ہے، دشمنان اسلام کے مقابلے میں خود کو مضبوط بنانے کےلئے ہمیں اپنے کردار و عمل کو ایسا بنانا ہوگا جو آپ ﷺ کی تعلیمات کے عین مطابق ہو ، ان خیالات کا اظہار ایم این اے سید فیض الحسن شاہ ، ایم پی اے چوہدری لیاقت علی بھدر نے بطور مہمان خصوصی گورنمنٹ گرلز کالج لالہ موسیٰ میں ہفتہ شان رسالت کے سلسلہ میں منعقدہ تقرےری مقابلہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے تقریب کی صدارت کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شہزاد منور ،پرنسپل سیدہ رباب جعفری ، اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات بھی شریک تھے۔

مقابلہ قرت میں پنجاب گروپ کے حافظہ ایمن فاطمہ ،نعت میں گورنمنٹ اصغر علی ڈگری کالج کھاریاں کی نادیہ نورین ، تقریر ی مقابلہ میں پنجاب کالج کی سیدہ بسمہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جنہیںمعزز مہمانوںنے انعا مات سے نوازا ۔ ایم این اے سید فیض الحسن شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید الانبیاءخاتم النبین ﷺ کی ولات باسعادت کائنات کی سب سے بڑی خوشی ہے ، اعلان نبوت سے قبل چالیس سالہ زندگی میںآپ ﷺ اپنے قول فعل ، حسن اخلاق سمیت عملی زندگی کے ہر شعبہ میں بے مثل اور کامل انسان کے طور پر خود کو منوایا ۔

ایم پی اے چوہدری لیاقت بھدر نے کہا کہ آپ ﷺ نے پہلی بار خواتین کو ان کے حقوق دیئے ، آپکی تعلےمات پر عمل پیرا ہوکر اہل عرب نے علم و فضل اور شجاعت کی عظیم داستانیں رقم کیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ہفتہ شان رسالت کے سلسلہ میں کانفرنس کے انعقاد پر کالج انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ دشمنان اسلام پر فتح اور غلبہ کےلئے آپ ﷺ کے اخلا ق حسنہ کو اپنا نا ہر مسلمان پر فرض ہے، ہفتہ شان رسالت کے انعقاد کا مقصد نئی نسل کو تعلیمات نبوی سے متعارف کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مسلمان کسی بھی فرد کو آزادی اظہار رائے کی آڑ میں آپ ﷺ کی شان میں گستاخی کی اجازت نہےں دے سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں