ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ا

گاڑیوں کی خرید و فروخت میں بائیو میٹرک کے بعد ٹرانسفر نہ کرانے پر جرمانے میں پانچ گناہ اضافہ

اسلام آباد( عکس آن لائن)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد نے گاڑیوں کی خرید و فروخت میں بائیو میٹرک کرانے کے بعد ٹرانسفر نہ کرانے پر جرمانے میں اضافہ کردیا۔

بائیومیٹرک کرانے کے بعد ٹرانسفر نہ کرانے پر جرمانے میں 5 گنا اضافہ کیا گیا ہے ۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد کے مطابق گاڑیوں کی بائیو میٹرک کے بعد ٹرانسفر نہ کرانے میں 3 ماہ سے زیادہ تاخیر کرنے والوں کو 10 ہزار روپے فی ماہ جرمانہ ادا کرنا ہوگا، اس سے قبل گاڑیوں کے ٹرانسفر پر ایک ماہ کا جرمانہ صرف 2 ہزار روپے تھا۔ایک سال تک گاڑی ٹرانسفر نہ کرانے والوں کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا، جرمانے میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں