گاجر

گاجرکے کاشتکار اچھی پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کریں،ترجمان محکمہ زراعت قصور

قصور(عکس آن لائن):ترجمان محکمہ زراعت قصورنے گاجرکے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ اچھی پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کریں،شروع میں فصل کی ہفتہ میں دومرتبہ آبپاشی کریں جبکہ بعدمیں فصل کی ضرورت کے مطابق آبپاشی کا وقفہ بڑھاتے جائیں،گاجرکی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے مناسب اور بروقت گوڈی کریں جبکہ پودے اگ آئیں تو چھدرائی کرکے پودوں کا درمیانی فاصلہ 2تا3سینٹی میٹر کردیں۔

انہوں نےبتایا کہ فصل کو سبز تیلا سفید مکھی اورلشکری سنڈی کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے برو قت اقدامات کریں کیونکہ یہ اگتی ہوئی فصل پر حملہ آور ہوکر پیداوارکو نقصان پہنچاتے ہیں،سفیدمکھی رس چوسنے کے دوران جسم سے ایک میٹھالیس دارمعدہ خارج کرتی ہے جس سے پتوں پرسیاہ پھپھوندی اگ آتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں