کینیڈا

کینیڈا تبدیل ہو گیا، پہلی بار فضا اذان سے معطر ہو گئی

ٹورنٹو(عکس آن لائن)کینیڈا میں تبدیلی آگئی،پہلی بار لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دے دی گئی، افطار کے دوران اذان ہوگی۔ماہ صیام میں کینیڈا کی فضاؤں میں اذان کی گونج،کینیڈا میں افطار کے دوران لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دے دی گئی،کینیڈا کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہواہے۔

کینیڈا میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے مساجد جانے پر پابندی ہے لیکن رمضان میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان کی اجازت پر مسلم کمیونٹی خوش ہے ،کینیڈین مسلمان مستقل اس عمل کو جاری رکھنے کے خواہشمندہیں۔کینیڈا میں کورونا وائرس سے 2859افراد ہلاک اور50ہزار سے زائد متاثرہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں