جنگلات

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ4 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے تک پھیل گئی

لاس اینجلس(عکس آن لائن) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ چار ہزار ایکڑ سے یزائد رقبے تک پھیل گئی۔آتشزدگی کے باعث ایک شخص ہلاک اور دو لاپتہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق آگ جمعے کی رات کو کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے کچرے میں لگی۔تیز ہوا کے باعث آگ نے ایک ہی رات میں ہزاروں ایکڑوں پر محیط جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے باعث ایک شخص ہلاک اور دو لاپتہ ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق آگ کے باعث 70 سے زائد گھر جل گئے جبکہ ہزاروں افراد بے گھر بھی ہوگئے۔حکام نے ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوانے آگ کے شعلوں کو ہائی وے کے پار لے گئی۔جنگلات میں کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔ حکام نے مزید افراد کو گھر چھورنے کا مشورہ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں