عالیہ بھٹ

کیرئیر کے عروج میں ماں بننے پر کوئی پچھتاوا نہیں، عالیہ بھٹ

ممبئی (عکس آن لائن) چند ہی سالوں میں بالی ووڈ کیرئیر کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے کیرئیر کے عروج میں ماں بننے میں کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔بھارتی میڈیا کو دیئے ایک حالیہ انٹرویو میں کیرئیر کی بلندیوں پر پہنچتے ہی شادی کرنے اور ماں بننے کے حوالے سے عالیہ نے کہاکہ اپنے کیریئر کے عروج پرمیں نے شادی کرنے اور بچہ پیدا کرنے کا فیصلہ کیا لیکن کون کہتا ہے کہ شادی یا ماں بننے سے میرے کام اور کیرئیر میں کوئی تبدیلی آجائے گی اور اگر ایسا ہوتا ہے تو ہو، مجھے پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں جانتی ہوں مجھے بچہ پیدا کرنے کے فیصلے پر کبھی پچھتاوا نہیں ہوگا یہ میرا سب سے بہترین فیصلہ ہے میں اس سے پہلے کبھی اتنی زیادہ خوش یا زیادہ مطمئن نہیں رہی جتنی اب ہوں۔

ماں بننے کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک ماں کے طور پر ہر لمحہ بہت معنی خیز ہے میں بطور اداکار ہ خود پر یقین رکھتی ہوں کہ میں بہت محنت کروں گی اگر آپ اچھے اداکار ہیں تو لوگ آپ کے ساتھ کام کریں گے اور آپ کے پاس کام آئے گا۔عالیہ بھٹ نے اپنے کام کے حوالے سے کہا کہ اگر کام نہیں آتا تو نہ آئے میں ایسی شخصیت کی مالک نہیں ہوں جو اس بارے میں خود پر دبائو ڈالے میں اپنے کام کی قدر کرتی ہوں لیکن زندگی کی بھی قدر کرتی ہوں اور دونوں میں توازن قائم رکھنا چاہتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں