ٹویوٹا فورچونر

کیا کمپنی ٹویوٹا فورچونر کی طرز کی سیون سیٹر ایس یو وی سورینٹو (کل)لانچ کریگی

لاہور(عکس آن لائن)کیا کمپنی ٹویوٹا فورچونر کی طرز کی سیون سیٹر ایس یو وی سورینٹو کل( جمعہ) کو لانچ کرے گی۔یہ گاڑی کیا لکی کے تحت پاکستان میں فروخت ہونے والی چوتھی گاڑی ہوگی۔ اس سے قبل یہ کمپنی کمپیکٹ ایس یو وی اسپورٹیج، ہیچ بیک پکانٹو اور منی وین کارنیوال مارکیٹ میں لاچکی ہے۔سورینٹو کے 3 ویریانٹس ہوں گے جن میں 24 ایل ایف ڈبلیو ڈی، 24 ایل ایف ڈبلیو ڈی اور 35 ایل ایف ڈبلیو ڈی شامل ہیں۔مارکیٹ کی توقع کے مطابق سورینٹو کے تینوں ویریانٹس کی قیمت 70 لاکھ سے 90 لاکھ روپے کے درمیان ہوگی۔

ماہرین کے مطابق یہ گاڑی ٹویوٹا فورچونر کا مقابلہ کرے گی جس کے 2 ویریانٹس کی قیمت 77 لاکھ سے 92 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔فروخت کے اعتبار سے کیا پاکستان میں چوتھی بڑی کار ساز کمپنی ہے جو سالانہ 50 ہزارگاڑیاں تیار کرنے کی استطاعت رکھتی ہے جبکہ جنوری 2021 سے یہ کمپنی ڈبل شفٹ میں کام کر رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ توقع ہے کہ ٹیکس پالیسی سے مستفید ہونے کی خاطر یہ کمپنی جون سے پہلے کم از کم 2 اور گاڑیاں متعارف کرادے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں