دودھ

کھلے دودھ اور دہی کی قیمت میں از خود اضافہ کر دیا گیا

لاہور(عکس آن لائن) صوبائی دارالحکومت میں کھلے دودھ اور دہی کی قیمت میں از خود اضافہ کر دیا گیا ۔ کھلے دودھ اور دہی کی قیمت میں 10روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔

فی گڑوی دودھ کی قیمت 10روپے اضافے سے 190سے بڑھ کر 200روپے ، فی کلو دودھ کی قیمت 10روپے اضافے سے170سے بڑھ کر 180روپے جبکہ دہی کی قیمت 10روپے اضافے سے220روپے کلو تک پہنچ گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں