کھجورکے باغبانوں

کھجور وں کے گچھوں کو اوپرکے حصے پروزن برابر رکھنے کیلئے ایک دوسرے سے الگ کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) کھجورکے باغبانوں کو رواں ماہ کے دوران کھجور وں کے گچھوں کو اوپرکے حصے پروزن برابر رکھنے کیلئے ایک دوسرے سے الگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کھجورکی فصل کو گرنے و ٹو ٹنے سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیر اختیارکرنے کیلئے ضروری اقدامات وسفارشات پر استفادہ کرنے کیلئے بھی کیاگیاہے تاکہ کھجورکے باغبانوں کو اچھی پیداوار کے حصول میں کسی مشکل کا سامنانہ کرناپڑے۔

ترجمان محکمہ زراعت نےبتایا کہ کھجورکے گچھوں کو ایک دوسرے سے الگ کردیناچاہئیے تاکہ اوپرکے حصے پر وزن برابرتقسیم ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ ہرگچھے کو شاخ کیساتھ اس طرح باندھ دیناچاہئیے کہ انہیں سہارا مل سکے اور وہ ٹوٹنے یا گرنے سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کھجور کے پھل کے پکنے کے ایام میں پرندے اس کی طرف خاص طورپر راغب ہوتے ہیں جس سے فصل کو نقصان ہوسکتاہے اسلئے باغبان کھجورکے پھل کو پرندوں سے بچانے کے لئے خصوصی تدابیر اختیارکریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں