کھجوروں کے گچھوں

کھجوروں کے گچھوں کو اوپرکے حصے پر وزن برابر رکھنے کےلئے ایک دوسرے سے الگ کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن) محکمہ زراعت نےکھجورکے باغبانوں کو کھجوروں کے گچھوں کو اوپرکے حصے پر وزن برابر رکھنے کےلئے ایک دوسرے سے الگ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کھجورکی فصل کو گرنے وٹوٹنے سے بچانے کےلئے حفاظتی تدابیراختیار کرنے کےلئے ضروری اقدامات وسفارشات سے استفادہ کرنے کےلئے بھی کہاگیاہے تاکہ کھجور کے باغبانوں کو اچھی پیداوار کے حصول میں کسی مشکل کا سامنانہ کرناپڑے۔

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ رواں ماہ کے دوران کھجورکے گچھوں کو ایک دوسرے سے الگ کردیناچاہئیے تاکہ اوپرکے حصے پر وزن برابر تقسیم ہو سکے۔انہوں نے بتایا کہ ہرگچھے کو شاخ کیساتھ اس طرح باندھ دیناچاہئیے کہ انہیں سہارا مل سکے اور وہ ٹو ٹنے یاگرنے سے محفوظ رہ سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں