کھاد

کھاد کی عدم دستیابی ، مہنگے داموں فروخت کی وجہ سے گندم کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ

لاہور(عکس آن لائن )کھاد کی عدم دستیابی اور مہنگے داموں فروخت سے گندم کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔حکومت نے مختلف کمپنیوں کی ڈی اے پی کھاد کے نرخ 12 ہزار 500 روپے سے 13 ہزار روپے تک مقرر کر رکھے ہیں لیکن کھاد ڈیلرز 15 سے 16 ہزار روپے وصول کر رہے ہیں، یوریا کھاد کی بوری 3200 روپے کے مقررہ نرخوں کی بجائے 5 سے 6 ہزار روپے تک فروخت کی جا رہی ہے۔

بتایا گیاہے کہ کھاد نہ ملنے کی وجہ سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ پنجاب میں گندم کی پیداوار کا ہدف 2 کروڑ 56 لاکھ میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے تاہم مذکورہ صورتحال کے پیش نظر گندم کی پیداوار متاثر ہونے کے خدشات بھی سامنے آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں