کڈنی ہلز ریفرنس

کڈنی ہلز ریفرنس، سلیم مانڈوی والا کی حاضری استثنیٰ درخواست منظور

اسلام آباد (عکس آن لائن)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی کڈنی ہلز ریفرنس پر سماعت میں پیش نہ ہونے پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔احتساب عدالت نے سلیم مانڈوی والا اور دیگر کے خلاف کڈنی ہلز ریفرنس پر سماعت کی۔

ریفرنس کی گزشتہ سماعت پر نیب کے جانب سے ملزمان کی بریت کی درخواست پر جواب جمع کرادیا گیا تھاسینیٹر سلیم مانڈوی عدالت پیش نہیں ہوئے جس کے سبب سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ بھی دیا گیا۔سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا تو سلیم مانڈوی والا کے پیش نہ ہونے پر احتساب عدالت نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

نیب ریفرنس میں شریک ملزم اعجاز ہارون کی بریت درخواست پر بیرسٹر قاسم نواز نے دلائل دیئے اور متعلقہ دستاویزات عدالت میں پیش کیں۔بیرسٹر قاسم نواز عباسی نے کہا کہ نیب کی جانب سے میرے موکل پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں