حلیم عادل شیخ

کچے میں ڈاکو آزاد ہیں، پولیس کو ہوش نہیں، بلاول بھٹو کبھی ذوالفقار بھٹو نہیں بن سکتے : حلیم عادل

حیدرآباد(عکس آ ن لائن) پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کچے میں ڈاکو آزاد ہیں، شرجیل میمن بہت غلیظ زبان استعمال کر رہے ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کچے میں ڈاکو آزاد ہیں۔ آئی جی سندھ اور وزیر اعلی سندھ کو کوئی ہوش نہیں۔

سندھ تباہی کے دہانے پر ہے۔ پولیس گٹکا مین پوری فروخت کرنے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیلابی پانی ابھی تک نہیں نکالا گیا ہے۔ سندھ میں خوراک کے بحران کا خطرہ ہے۔ گندم کی بوائی نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے گندم کی قلت ہوگی۔انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے لیئے پروموشنل کمپین چل رہے۔ وہ ذوالفقار علی بھٹو نہیں بن سکتا۔

وہ سر شاہنوا بھٹو کے صاحبزادے تھے، آپ آصف زرداری کے صاحبزادے ہو۔سندھ میں عمران خان 12 جنوری سے دورے کا آغاز کریں گے۔ سندھ کے ہر ضلع کا دورہ کریں گے۔ شرجیل میمن بہت غلیظ زبان استعمال کر رہے ہیں۔ منسٹر فار سسٹم کی ہر بات نوٹ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں