اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ کچھ کمنٹس پڑھ کر ان کو رونا آگیا،مداح صحیح اور دانشمندانہ الفاظ استعمال کیا کریں،لفظوں میں طاقت ہوتی ہے، وہ بنا بھی سکتے ہیں اور تباہ بھی کرسکتے ہیں۔ہانیہ عامر نے اپنی سادہ اور غمگین تصویر انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ کچھ کمنٹس پڑھ کر ان کو رونا آگیا۔ انہوں نے مداحوں پر زور دیا کہ وہ صحیح اور دانشمندانہ الفاظ استعمال کیا کریں۔ہانیہ عامر نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ لفظوں میں طاقت ہوتی ہے، وہ بنا بھی سکتے ہیں اور تباہ بھی کرسکتے ہیں۔ لفظوں کو کیوں لوگوں کو گرانے کے لئے استعمال کیا جائے جبکہ انہی لفظوں سے آپ ایک دوسرے کو اوپر اٹھا سکتے ہیں۔ہانیہ عامر نے مزید لکھا کہ مطلبی ہونا آسان اور کمزوری ہے، یہ آپ کے اپنے خوف اور عدم تحفظ کی تصویر ہوتا ہے جبکہ مہربان اور اچھا ہونا خوبصورت اور طاقت ہوتا ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اپنے لفظوں کا سمجھداری سے انتخاب کریں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کرغستان کے ساتھ بردرانہ تعلقات ہیں ،سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں’ اسحاق ڈار
- افغانستان کی سی پیک میں شمولیت کے مخالف نہیں،احسن اقبال
- وزیرِ اعلی خیرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا سفیرِ کرغزستان کو خط
- بلوچستان میجر بابر خان شہید کا قرض دار ہے،سرفراز بگٹی
- تین ماہ میں تبدیلی کے اثرات ہر سطح پر محسوس کیے جا رہے ہیں،خواجہ آصف