مصباح الحق

کپتان بابر اعظم ہیڈ کوچ مصباح سمیت دیگر کوچز وقار یونس، یونس خان اور دیگر سے مشاورت کر سکیں گے

کراچی( عکس آن لائن )قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق سے میچ کیلئے 11کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا اختیار واپس لے لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مصباح الحق سے اگلی تمام سیریز کے لیے 11 رکنی ٹیم منتخب کرنے کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اب بابر اعظم بااختیار کپتان بن کر ٹیم منتخب کریں گے، ہیڈکوچ کا کردار صرف مشاورت کا ہو گا۔ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے 11 رکنی ٹیم منتخب کرنے کا حتمی اختیار کپتان بابر اعظم کو دے دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہیڈ کوچ مصباح سمیت دیگر کوچز وقار یونس، یونس خان اور دیگر سے مشاورت کر سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں