کپاس

کپاس کے کاشتکاروں کو شام کے وقت آبپاشی کرنے کی ہدایت، محکمہ زراعت

ملتان (عکس آن لائن) حالیہ گرم موسم کے پیش نظر فصل کی حالت کو مدنظر رکھ کر کپاس کے کاشتکار ترجیحاً شام کو آبپاشی کریں

اور کھاد کا استعمال زمین کی زرخیزی کو سامنے رکھ کر کریں۔

یہ بات سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے ڈائریکٹرڈاکٹر زاہد محمود نے کاشتکاروں کے نام پیغام کہی۔

انہوں نے مزیدکہا کہ کاشتکار فصل کی پہلی آبپاشی اس طرح کریں کہ کپاس کے ننھے پودے پانی میں نہ ڈوبیں.

اور آبپاشی کرتے وقت کھیت کو اتنا پانی دیا جائے کہ کھیت میں موجودآبپاشی کا پانی 24سے 36گھنٹوں کے اندر زمین میں جذب ہوجائے۔

کاشتکار آبپاشی ایک نکے کی بجائے تین یا چار نکوں سے کریں تاکہ پانی کھیت میں آہستہ آہستہ چلے.

اسی طرح پانی زمین میں زیادہ جذب ہوگا کیونکہ زمین میں جذب شدہ پانی ہی فصل کے کام آتا ہے۔

فصل کی آبپاشی اس طرح کریں کہ فصل زیادہ بڑھوتری کی طرف مائل نہ ہو،

بلکہ بڑھوتری کے ساتھ ساتھ پھل اٹھانے کی طرف بھی مائل رہے۔

فصل کو کسی صورت میں پانی کی کمی نہیں آنی چاہئے،

کیونکہ فصل بڑھوتری کے ساتھ ساتھ پھل بھی اٹھاتی ہے ،

لہٰذا پانی کی کمی وبیشی پھل کے ضائع ہونے کا سبب بنتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں