کپاس

کپاس کی بہتر فصل کے لئے متناسب کھادوں کا استعمال انتہائی اہمیت کا حامل ، محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ کپاس کی بہتر فصل کے حصول کے لئے متناسب کھادوں کا استعمال

انتہائی اہمیت کا حامل ہے، لہذا کاشتکار ماہرین زراعت اورمحکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے،

متناسب کھادوں کا بروقت استعمال یقینی بنائیں تاکہ کپاس کی معیاری اور فی ایکڑ بہترین پیداوار کا حصول ممکن ہوسکے۔

کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے ،

کہ وہ زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے کپاس کی بروقت کاشت کاعمل جلدازجلد مکمل کرلیں ،

تاکہ پودے توانا اور مضبوط ہوسکیں اور فصل وائرس اورکیڑوں کا مقابلہ کرنے کی بھی صلاحیت کی حامل بن سکے۔

انہوں نے کہا کہ زمینوں میں صرف ٹیوب ویل کا پانی لگ رہاہے .

وہاں نائٹروجنی اور فاسفورسی کھادکے علاوہ پوٹاش کھادبھی ضرور استعمال کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس کام سے بڑھوتری میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ کپاس کی اگیتی فصل اس وقت نرم حالت میں ہونے کی وجہ سے لشکری سنڈی کے حملہ کے خطرہ سے دوچارہوسکتی ہے ،

لہذا ایسی کسی بھی علامت یا شکایت کا تدارک بروقت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت میں اضافہ تھرپس کے حملے اور جوڑی کی تعدادمیں اضافہ کا بھی موجب ہوسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں