عظمیٰ بخاری

کٹھ پتلی وزیراعظم مہنگائی کرکے کہتا ہے مہنگائی مافیا مجھ سے بھی طاقتور ہے ‘ عظمیٰ بخاری

لاہور(عکس آن لائن)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ فردوس باجی اگر پی ڈی ایم کی تحریک ناکام ہے تو بار بار نوازشریف کومعافی نامے کے پیغامات کیوں بھجوائے جارہے ہیں؟،ہمارا مینار پاکستان پر جلسہ اور الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج آر پارکیلئے کافی تھالیکن سسلیکٹڈکو شرم نہیں آنی تھی اور وہ نہیں آئی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک ملکی تاریخ کی واحد تحریک ہے جو بغیر کسی ریٹائرڈ جنرل کی مدد سے جاری ہے ،تحریک انصاف کس نے بنائی اور پی ٹی آئی کامینار پاکستان پرجلسہ کس نے کرایا وہ سب پرویزالٰہی قوم کو حقیقت بتاچکے ہیں،

بوٹ پالش کرکے لیڈر بننے والا شخص کس منہ سے خود کو عوام کا وزیر اعظم کہتا ہے ،عوام کا منتخب کردہ وزیراعظم پیٹرول مہنگاکر کے ملبہ سابقہ حکومتوں پر نہیں ڈالتا،کٹھ پتلی وزیراعظم مہنگائی کرکے کہتا ہے مہنگائی مافیا مجھ سے بھی طاقتور ہے ،عمران صاحب اگر آپ مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکتے تو وزیراعظم ہائوس پر قابض کیوں ہیں؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں