رانا ثناءللہ خاں

کٹھ پتلیوں سے ملک چلے نہ اب چلیں گے، رانا ثناءللہ خاں

فیصل آباد (عکس آن لائن) سا بق صوبا ئی وزیر قانون پنجاب رانا ثناءللہ خاں نے کہا ہے کہ کٹھ پتلیوں سے ملک چلے نہ اب چلیں گے ووٹ کو عزت نہ دینے کی وجہ سے پاکستان پہلے 2لخت ہوا تھا پاکستان 1اور سقوط ڈھاکہ جیسے سا نحہ کا متحمل نہیں ہو سکتا

ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر قائم ہیں اصل حقائق چھپانے کے لیے 18ویں ترمیم کا شوشہ اٹھایا جا رہا ہے آٹا چینی بحران کے مین کرداروں سٹپ ڈاﺅن ہو نگے تو انکوائری کے تقاضے پورے ہونگے عمران خان عثمان بزدار عہدے چھوڑیں بے گناہ ثابت ہوں تو واپس آجا ئیں جن کو ووٹ ملے اقتدار بھی انہیں ہی ملنا چا ہیے تھا

میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ کوویڈ19پر غیر سنجیدہ پا لیسیاں اپنا ئی گئی سلیکٹڈ کو خود پتہ نہیں فیصلے کون کر رہا ہے سلیکٹڈ ذہنی طور پر اپنے آپ کو ابھی تک وزیراعظم تسلیم ہی نہیں کیا وہ بتا ئے کن اشرافیہ کے کہنے پر لاک ڈاﺅن کیا عمران خان نے قریبی سا تھیوں کی انکوائری رپورٹ اس لیے شو کی تا کہ ان پر پردہ ڈال سکیں چینی ایکسپورٹ کر نے کی اجازت کس نے دی عثمان بزدار نے سبسڈی کیوں دی

عمران خان اور عثمان بزدار عہدے چھوڑیں پھر نیب انکوائری کر سکتا ہے پی ٹی آئی کہتی ہے نون لیگ نے 30سالوں میں کیا دیا نواز شریف کی حکومت 9سال رہی انہوں نے ملک کو ایٹم بم دیا موٹر وے دی سی پیک دیا اگر وہ رہتے تو آج پاکستان ایشیاءکا ٹا ئیگر بن چکا ہو تا پی ٹی آئی ان سے پوچھے جنہوں نے 65سال حکومت کی انہوں نے کیا دیا بنگلہ دیش میں آمریت نہیں آتی پی سی او ججز نہیں آتے ووٹ کو عزت دی جا تی ہے اس لیے ان کی کرنسی مضبوط ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں فیصلے کون کر رہا ہے عمران خان کو بھی پتہ نہیں ہے کہ ملک میں اصل اشرافیہ کون ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں