صباح خالد الصباح

کویت ،صباح خالد الصباح کی سربراہی میں نئی حکومت کا تقرر،کابینہ میں 3 خواتین بھی شامل

کویت سٹی (عکس آن لائن) کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق ایک نئے آرڈیننس کے ذریعے ملک میں نئی حکومت کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت کے سربراہ صباح خالد الصباح ہوں گے۔

کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے نئی حکومت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگوں کے سامنے بالخصوص اس اہم مرحلے پر وطن اور ہم وطنوں کے حوالے سے بڑی ذمہ داریاں ہیں، آپ لوگوں پر آئین، قانون اور نظام کا احترام اور سرکاری مال کا تحفظ لازم ہے۔کونا نے نئی حکومتی تشکیل میں وزراء کے نام بھی بتائے ہیں۔

ان میں شیخ احمد المنصور احمد الصباح وزیراعظم کے نائب اور وزیر دفاع ہوں گے، شیخ احمد الناصر المحمد الصباح وزیراعظم کے نائب اور وزیر خارجہ، انس الصالح وزیراعظم کے نائب اور قائم مقام وزیر داخلہ اور وزیر مملکت برائے کابینہ امور، مریم العقیل وزیر مالیات،غدیر اسیری وزیر برائے سماجی امور، رنا الفارس پبلک ورکس کی وزیر اور وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ، شیخ باسل الصباح وزیر صحت، خالد الفاضل تیل ، بجلی اور پانی کے وزیر، خالد الروضان وزیر تجارت و صنعت اور سعود الحربی تعلیم اور اعلی تعلیم کے وزیر ہوں گے۔کویت کے امیر نے 19 نومبر کو ایک شاہی فرمان کے ذریعے وزیر خارجہ شیخ صباح الخالد کو وزیراعظم کے منصب پر فائز کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں