سٹیوسمتھ

کوہلی کو شاندار کھلاڑی اور مضبوط لیڈر سخت محنت کے ساتھ کھیلتا ہے،سٹیوسمتھ کی تعریف

نئی دہلی( عکس آن لائن) آسٹریلیا کے سٹیوسمتھ نے بھارتی سپر سٹار اور کھیل کے میدان میں حریف ،

ویرات کوہلی کو ایک شاندار کھلاڑی اور مضبوط لیڈر قرار دیا ہے .

جو میدان میں سخت محنت کے ساتھ کھیلتا ہے ۔

جبکہ کورونا وائرس وباء کے بعد سے عالمی سطح پر کھیلوں کے ایونٹس معطل ہو چکے ہیں ۔

کرکٹرز پیغامات ، فون اور ویڈیو کالز کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

سمتھ نے بھارتی نشریاتی ادارے سٹار سپورٹس کو بتایا کہ میری آف فیلڈ اس کے ساتھ(ویرات) چند ملاقاتیں ہوئیں ،

یہاں چند پیغامات کا تبادلہ ہوا اور حالیہ دنوں میں ہماری بات چیت ہوئی،

تاکہ ہم دیکھ سکیں کہ بھارت میں چیزیں کیسی چل رہی ہیں ،

وہ ایک زبردست لڑکا ہے اور ہم دنوں میدان میں سخت محنت کے ساتھ کھیلتے ہیں۔

انگلینڈ میں گزشتہ سال عالمی کپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد کوہلی نے ،

سابق آسٹریلین کپتان کے 2018ء میں آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران سامنے آنے والے بال ٹمپرنگ

سکینڈل میں ان کے کردار پر سٹیڈیم سے ’’دھوکے باز‘‘ کے نعرے لگنے پر معافی مانگی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں