مسافر وین

کوٹلی‘ مسافر وین کھائی میں جا گری‘4 افراد جاں بحق‘3 زخمی‘ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے

کوٹلی(عکس آن لائن) آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں قمروٹی کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے میں چار مسافر جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

کوٹلی آزاد کشمیر میں قمروٹی کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں چار مسافر جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے جس میں سے دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوٹلی منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں