کوویڈ

کوویڈ کی موجودہ لہر کے تناظر میں بھارت کے عوام کی مکمل حمایت کرتے ہیں،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کوویڈ کی موجودہ لہر کے تناظر میں بھارت کے عوام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کوویڈـ19 انفیکشن کی موجودہ لہرنے ھمارے خطے کو بری طرح سے متاثر کیا ہے،پاکستان کے عوام کی طرف سے بھارت کے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،کوویڈـ19 اس بات کی ایک بار پھر یاد دھانی کراتا ہے کہ انسانی ایشوز پر ردعمل سیاست سے ہٹ کر ہونا چاہئے،پاکستان اس وباء سے نمٹنے کیلئے سارک ممالک سے تعاون کے لئے کام کرتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں