کورونا

کورونا کے مثبت کیسز میں نمایاں کمی، پانچ نئے کیسز رپورٹ ،12 مریضوں کی حالت نازک

اسلام آباد(عکس آ ن لائن)ملک میں کورونا کے مثبت کیسز میں نمایاں کمی،24گھنٹوں کے دوان 5افراد کے کورناٹیسٹ مثبت آئے ہیں ، 12مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 865 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 865 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے5افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.27فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں