برلن(عکس آن لائن)سال نو کے موقع پر اپنے روایتی خطاب میں جرمن چانسلر میرکل نے جرمن باشندوں کو کورونا وائرس کے باعث بحران کے اور زیادہ بوجھ کے لیے تیار رہنے کی تاکید کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متعدد مرتبہ جرمن چانسلر منتخب ہونے والی انگیلا میرکل کا نئے سال کا یہ آخری خطاب ہے۔ ان کے اس خطاب کے قبل از وقت جاری کیے گئے متن کے مطابق میرکل نے موسم سرما کے تناظر میں انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو کورونا کی وبا پر قابو پانے کے عمل میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے لوگوں کے سماجی روابط کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ میرکل کے مطابق اس عالمی وبا پر قابو پانا رواں صدی کا اہم ترین فریضہ ہے۔ جرمن چانسلر نے کورونا کے خلاف ویکسینیشن کے آغاز کو نئے سال کے لیے نئی امید بھی قرار دیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- مذہب کے معاملے پر جرات مندانہ فلم کرنا چاہتا ہوں، نصیر الدین شاہ
- شادی میں تاخیر کی وجہ کیرئیر ہونا چاہئے، اشنا شاہ
- وزیراعظم، کابینہ کو سامنے بٹھانے کی بات ججوں کے منصب کے مطابق ہے، نہ آئین و قانون کے، وزیر قانون
- دنیا بھر کی افواج کی طرح ہماری فوج بھی اپنی آئینی حدود میں رہے، محمود اچکزئی
- وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی سفارتخانہ آمد، ابراہیم رئیسی کے انتقال پر تعزیت