آمنہ الیاس

کورونا کے باعث نائٹ ڈریس پہنے اپنے بیڈ پر ہی ڈانس کرتی ہوں پھر وہیں سو جاتی ہوں’آمنہ الیاس

کراچی ( عکس آن لائن) اداکارہ و سپر ماڈل آمنہ الیاس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جو کہ ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق آمنہ الیاس نے بتایا ہے کہ وہ 2020 میں کورونا کے باعث پارٹی کیسے کرتی ہیں جسے جان کر ان کے فالوورز ہنسنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ آمنہ نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ نائٹ ڈریس پہنے اپنے بیڈ پر ڈانس کر رہی ہیں۔ آمنہ الیاس اپنے کمرے میں اکیلی ہیں اور ایک گانے پر ڈانس کرتے ہوئے ویک اینڈ نائٹ پارٹی کر رہی ہیں اور ڈانس کرنے کے بعد وہیں بیڈ پر گر کر سو جاتی ہیں ۔ آمنہ الیاس نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ وہ 2020 میں ہفتے کی شام ایسے پارٹی کرتی ہیں۔واضح رہے کہ آمنہ الیاس جہاں ٹاپ ماڈلز میں شمار کی جاتی ہیں وہیں انہوں نے اداکاری میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں انہوں نیڈراموں کے علاوہ فلم باجی میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جسے شائقین نے خوب پسند کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں