فدا میر

کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے شہر بھر میں کلورین سپرے بار بار کروائی جا رہی ہے، فدا میر

اوکاڑہ (نمائندہ عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر کارپوریشن چوہدری سلیم صادق اور رہنما عبدا لحمید جج نے سٹی انفارمیشن سیکرٹری گورننگ باڈی اوکاڑہ آصف گجر کے ہمراہ اوکاڑہ پریس کلب کے سیکرٹری اطلاعات ونشریات غلام نبی ملک اور رہنما یوتھ حمزہ اکرم نے میونسپل کارپوریشن اوکاڑہ کے سی ای او فدا میر اور سپریٹنڈنٹ جاوید کے ساتھ ملاقات کی اور شہر بھر کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا

جس پر فدا میر نے بتایا کے ہم کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے شہر کی مین شاہراہ پر کلورین سپرے بار بار کروائی جا رہی ہے اور شہر کی صفائی ستھرائی کاخاص خیال کیا جا رہا ہے اور سیوریج کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جا رہا ہے اس پر سٹی انفارمیشن سیکرٹری گورننگ باڈی اوکاڑہ آصف گجر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان پر کام کرے گے اس کے علاوہ اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں