متحدہ عرب امارات

کورونا کی وبا ایران، عرب ممالک کو کمزور اور شکستہ کر دے گی، وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات

دبئی (عکس آن لائن)متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ ڈاکٹر انور قرقاش نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک بشمول ایران اور چھ عرب ممالک کورونا وائرس کی وبا سے ‘کمزور، غریب اور شکستہ’ ہو کر ابھریں گے۔

انہوںنے کہاکہ خلیجی ممالک بشمول ایران اور چھ عرب ممالک کورونا وائرس کی وبا سے ‘کمزور، غریب اور شکستہ’ ہو کر ابھریں گے۔ انہوںنے کہاکہ پورے خطے کیلئے اس کا حل صرف یہ ہے کہ تناؤ میں کمی کی جائے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کا شمار دنیا کے سب سے امیر ممالک میں ہوتا ہے اور اس نے وبا کیلئے جلد از جلد تیاری مکمل کرتے ہوئے بڑی تعداد میں ٹیسٹنگ کٹس خرید کر ماسکس کی پیداوار شروع کر دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں