کورونا وائرس

کورونا کی ممکنہ دوسری لہر؛ فعال مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ

اسلام آباد(عکس آن لائن ) ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 904 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے666 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 932 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 904 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 3 ہزار 458 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 12 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 570 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 131 ، پنجاب میں ایک لاکھ 687، خیبرپختونخوا 38 ہزار 329 ، اسلام ا?باد میں 17 ہزار 296، بلوچستان میں 15 ہزار 520 ، آزاد کشمیر 3 ہزار 045 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 924 تعداد ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں