نریندر مودی

کورونا کی دوسری لہر نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ، نریندر مودی

نئی دہلی (عکس آن لائن )بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس وقت ہم سائنسی ماہرین کے مشوروں کو ترجیح دیتے ہوئے یہ جنگ کو جیتے سکتے ہیں۔ کورونا وبا ہم سب کے صبر اور برداشت کا امتحان لے رہی ہے۔ ویکسین کے بارے میں کسی طرح کی افواہوں میں مت پھیلائیں ، کورونا کے اس بحران میں ، ویکسین کی اہمیت ہر ایک کو معلوم ہے،یکم مئی سے کورونا ویکسین 18 سال سے زیادہ عمر کے ہر ایک شہری کے لئے دستیاب ہو گی،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کورونا وبا ہم سب کے صبر اور برداشت کا امتحان لے رہی ہے۔

مودی نے کہا کہ حکومت ریاستی حکومتوں کے ساتھ ملکر کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومتیں بھی اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی پوری کوشش کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویکسین کے بارے میں کسی طرح کی افواہوں میں مت پھیلائیں ، کورونا کے اس بحران میں ، ویکسین کی اہمیت ہر ایک کو معلوم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یکم مئی سے کورونا ویکسین 18 سال سے زیادہ عمر کے ہر ایک شہری کے لئے دستیاب ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں