وفاقی وزیر تعلیم

کورونا کم نہ ہوا تو اسکول بند ہی رہیں گے، وفاقی وزیر تعلیم

اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا کم نہ ہوا تو اسکول بند ہی رہیں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تیزی سی بڑھتے کورونا کیسز پر کہا کہ امتحانات کے بغیر طلبا کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کرنے کا آپشن برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں امتحانات کی وجہ سے کورونا کے سائے منڈلا رہے ہیں اور اگر کورونا سے حالات زیادہ خراب ہوئے تو کچھ بھی ممکن ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ اگر بڑھتے کورونا کیسز میں کمی نہیں آئی تو اسکول بند رکھنے کا آپشن موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں