جو بائیڈن

کورونا پابندیاں میں نرمی نیندرتھال سوچ کی عکاسی ہے، جو بائیڈن

واشنگٹن(عکس آن لائن )امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک کی بعض ریاستوں کی طرف سے کورونا سے متعلق پابندیوں میں نرمی کے منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہاکہ ایسا فیصلہ کرنے والے ریاستی گورنر نیندرتھال سوچ یعنی قدیم انسان کی سوچ کے حامل ہیں۔ بائیڈن کے مطابق سائنس کی طرف سے تجویز کردہ حفاظتی اقدامات کی پیروی کرنا انتہائی اہم ہے۔ امریکی ریاستوں ٹیکساس اور میسیسیپی کے ریپبلیکن گورنرز نے کہا کہ وہ اپنی ریاستوں میں ماسک کی پابندی کے علاوہ ریستورانوں اور فرموں میں ایک وقت میں افراد کی تعداد محدود رکھنے جیسے ضوابط کو ختم کر رہے ہیں۔ کئی دیگر ریاستوں نے بھی کورونا پابندیوں میں نرمی کا عندیہ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں