گلوکارہ راگنی

کورونا وباء سے پہلے پاکستان، دبئی سمیت دیگر ممالک میں متعدد شوز کا شیڈول مرتب تھا‘ راگنی

لاہور( عکس آن لائن) نامور گلوکارہ راگنی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء نے جہاں زندگی

کے بہت سارے شعبوں کو متاثر کیا ہے وہیں اس کے شوبز انڈسٹری پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

ایک انٹر ویو میں گلوکارہ راگنی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء سے پہلے میرے پاکستان،

دبئی سمیت دیگر ممالک میں شوز کا شیڈول مرتب کیا جا چکا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے تمام شوز منسوخ کر دئیے گئے.

اور میں گزشتہ چار ماہ سے گھر میں بیکار بیٹھی ہوں ، یہ المیہ صرف میرے ساتھ نہیں.

بلکہ بے شمار گلوکاراؤں کے ساتھ وقوع پذیر ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے ،

کہ جو لوگ شوبز سے انڈسٹری سے جڑے ہوئے ہیں اور جن کی کی آمدن کا ذریعہ ہی اداکاری اور گلوکاری ہے.

ان کی کسی نہ کسی مد میں مالی معاونت کی جائے ۔ بعض سفید پوش لوگ ایسے ہیں.

جو اپنا بھرم رکھنا چاہتے ہیں لہٰذا ایسے لوگوں کو تلاش کر کے ان کی خاموشی سے مدد کی جانی چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں