لندن (عکس آن لائن)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کورونا وائرس کے دوران باکسنگ بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ایک انٹرویومیں سابق عالمی چمپئن عامر خان کا کہنا ہے کہ بند دروازوں کے پیچھے باکسنگ نہیں کرنا چاہتا، بڑے معاوضے کے باوجود میں باکسنگ کے دستیاب نہیں ہوں گا۔
عامرخان نے کہا کہ اپنے کیرئیر کا مداحوں کے سامنے اچھا اختتام کرنا چاہتا ہوں ، کورونا وائرس کے باوجود باکسنگ بحال ہونی چاہیے۔دوسری جانب برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ جولائی میں جزوقتی طور پر باکسنگ بحال ہونے کا امکان ہے۔