کورونا وائرس کے خلاف ہیلتھ اور میڈیا پروفیشنلز کا کردار نہایت اہم ہے، فیاض الحس چوہان

لاہو ر(عکس آن لائن) وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہیلتھ اور میڈیا پروفیشنلز کا کردار نہایت اہم ہے، وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا متاثرین کے لئے کوششیں جاری ہیں،حکومت کسی صورت مستحقین اور بےروزگاروں کو تنہا نہیں چھوڑےگی،انہیں کورونا ریلیف فنڈ اوراحساس پروگرام کے امدادی رقم دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ مال کے افسران و اہلکار بھی کورونا کے خلاف برسرِ پیکار ہیں،کمشنرز،ڈپٹی و اسسٹنٹ کمشنرز،تحصیلدار،پٹواری تک سب فرنٹ فٹ پر لڑ رہے ہیں۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہیلتھ اور میڈیا پروفیشنلز کا کردار نہایت اہم ہے جبکہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ریلیف پیکجز میں محکمہ مال کے افسران و اہلکاران کا کردار ناقابلِ فراموش ہے،امید ہے یہ اہلکار ریلیف پیکجز کے اثرات عوام تک جانفشانی سے پہنچائیں گے۔

اس سے قبل اپنے بیان میں وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا متاثرین کے لئے کوششیں جاری ہیں،حکومت کسی صورت مستحقین اور بےروزگاروں کو تنہا نہیں چھوڑےگی،انہیں کورونا ریلیف فنڈ اوراحساس پروگرام کے امدادی رقم دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں