نریندر مودی

کورونا وائرس کے خلاف جنگ مل کر جیتیں گے، نریندر مودی کا ڈونلڈ ٹرمپ کو پیغام

نئی دہلی (عکس آن لائن)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے خلاف انسانیت کی مدد کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرین گے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر بھارت کی جانب سے امریکا کو کورونا وائرس کے علاج میں مددگار ملیریا کی دوا برآمد کرنے پر آمادگی کا اظہار کرنے کے بعد اب حال ہی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پیغام دیا ہے کہ امریکا اور بھارت دونوں کورونا وائرس کے خلاف جنگ مل کر جیتیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، یہ ایسا وقت ہے کہ جب دوست قریب آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور ہم یہ جنگ مل کر جیتیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں