مرزا سعید بیگ

کورونا وائرس کے حوالے سے سندھ حکومت کے اقدامات بہت اچھے ہیں،مرزا سعید بیگ

شیخوپورہ ( نمائندہ عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینئر رہنماءسابق کونسلر بلدیہ شیخوپورہ مرزا سعید بیگ نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے سندھ حکومت کے اقدامات بہت اچھے ہیں جبکہ حکومتی جماعت کے لوگ جن میں فیصل واڈا،مراد سعید اور شہباز گل شامل ہیں وہ مسلسل کورونا وائرس پر بھی اپنی سیاسی دکان چلانے کی کوشش کررہے ہیں فیصل واڈا تب کس کونے میں چھپ کر بیٹھے تھے جب عملی طور پر کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کرنے کی ضرورت تھی،

انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر محمد شہباز شریف کی ہدایت پر لاک ڈاﺅن کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکارہونے والے مستحق افراد کی بلا تفریق امداد کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ، پارٹی صدر کی واضح ہدایات ہیں کہ سفید پوش طبقے کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے” نمائندہ عکس آن لائن“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مرزا سعید بیگ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم میں اتحاد کےلئے کوشاں ہے لیکن ضدی اور اناڑی حکمران اس میں بڑی رکاوٹ ہیں حکمرانوں کی غلط او رناقص پالیسیوں کی وجہ سے حالات انتہائی نہج پر پہنچ گئے ہیںاو رآنے والے دن اچھی حالات کی خبر نہیں دے رہے ،

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے دکھوں کے مداوے کےلئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے مشکلا ت کا شکار ہونے والے طبقات کےلئے منصوبہ بندی کر لی ہے اور ان کی فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں