اسد عمر

کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار تک جاپہنچی، اسد عمر کی تصدیق

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر پلاننگ اور منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار تک جاپہنچی ہے، آکسیجن کی فراہمی اس وقت دبائو کا شکار ہے، ہسپتال کورونا کے مریضوں سے مسلسل بھر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں اسد عمر نے کہاکہ ملک میں تشویشناک مریضوں کی موجودہ تعداد گزشتہ سال کی سب سے زیادہ تعداد سے 30 فیصد زائد ہے، ہمیں پہلے سے زیادہ حفاظتی اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کم ہو رہا ہے، ہم ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرکے بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں،

دنیا میں روزانہ کورونا کے کیسز 7 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پردنیا میں کورونا سے 13 ہزار اموات ہورہی ہیں، جب سے کورونا آیا ہے اب ہم متاثرین کی تعداد بہت خراب دیکھ رہے ہیں،ہمارا ہمسایہ ملک شدید بحران میں ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایران میں روزانہ 300 سے زائد اور بھارت میں روزانہ 1600 سے زائد اموات ہو رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں