عالمی معیشت

کورونا وائرس کے بحران سے عالمی معیشت 3.2 فیصد سکڑ جائے گی، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ(عکس آن لائن) اقوام متحدہ نے پیش گوئی کی ہے کہ کورونا وائرس کی وباکے باعث2020 میں عالمی معیشت 3.2 فیصد سکڑجائے گی ، وسط سال کے معاشی تجزیے کے مطابق گذشتہ چار سالوں میں حاصل تمام ثمرات اور کامیابیوں کو ختم کرتے ہوئے عالمی معیشت 3.2 فیصد کم ہوجائے گی۔

اقوام متحدہ کی عالمی معاشی صورتحال اور امکانات کی رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 1930 کی دہائی میں عدم استحکام کے بعد عالمی معیشت کو اب انتہائی تیزی سے گراوٹ کا سامنا کرنا پڑسکتاہے جبکہ اگلے دو سالوں میں 8.5 کھرب ڈالر ضائع ہوجائیں گے۔اس سے قبل جنوری میں اقوام متحدہ نے اندازہ لگایا تھا کہ 2020 میں عالمی معیشت 2.5 فیصد ترقی کرے گی، تاہم اب ، اقوام متحدہ نے اگلے سال اس میں معمولی موڑآنے کی پیش گوئی کی ہے کیونکہ زیادہ تر کھوئے ہوئے نتائج کو پورا کرنا ہوگا اورترقی پذیر ممالک کو بڑے مالی خسارے اورمزید سرکاری قرضوں کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وبائی بیماری غربت اور عدم مساوات میں اضافے کا باعث بھی بن رہی ہے کیونکہ اس سال 34.3 ملین غریب افرادکے غربت کی لکیر سے نیچے آنے کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ 2030 تک مزید 130 ملین افراد اس فہرست میں شامل ہوں گے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کووڈ۔19کی ویکسین اور علاج میں فوری پیشرفتوں کے بغیر وباء کے بعد دنیابھر کی صورت حال پہلے سے مختلف ہوگی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی غربت اور عدم مساوات کے ساتھ آہستہ آہستہ بحالی اور طویل معاشی بحران کا امکان بہت کم ہے کیونکہ مضبوط ترقیاتی تعاون ، وبائی مرض پر قابو پانے کی کوششوں میں تعاون اور بحران سے متاثرہ ممالک کو معاشی اور مالی مدد فراہم کرنا ، بحالی میں تیزی لانے اور دنیا کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اہم رہے گا۔

اقوام متحدہ کے چیف ماہر اقتصادیات اور معاشی ترقی کے اسسٹنٹ سکریٹری جنرل ، ایلیوٹ ہیریس نے اس رپورٹ کے آغاز کے موقع پر اخباری نمائندوں کو بتایا کہ جنوری میں ڈبلیو ای ایس پی 2020 کے آغاز کے بعد سے عالمی معاشی نقطہ نظر میں کافی حد تک تبدیلی آئی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ معاشی سرگرمیوں پر بڑے پیمانے پر پابندیوں اور بڑھتی ہوئی بے یقینیوں کی وجہ سے ، 2020 کی دوسری سہ ماہی میں عالمی معیشت میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے جبکہ اب ہم اس شدیدترین کساد بازاری کی سنگین حقیقت کا سامنا کر رہے ہیں جوکہ بڑے پیمانے پرمندی کے بعد بھی نہیں دیکھی گئی تھی دریں اثنا ، اس وبائی بیماری سے لڑنے اور تباہ کن معاشی بدحالی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ، عالمی سطح پر حکومتیں ایسے مالی محرک اقداماتکر رہی ہیں جوپوری دنیاکی ملموعی قومی پیداوار ( جی ڈی پی )کے تقریبا 10 فیصد کے برابر ہیں۔

اگرچہ حال ہی میں نئے انفیکشن اور کووڈ ۔19 سے متعلق اموات کی شرح میں سست روی آچکی ہے ، لیکن وبائی مرض کا مستقبل کا طریقہ غیر یقینی ہے ،جس کے ابھی معاشی اور معاشرتی نتائج سامنے آئیں گے، کچھ حکومتیں زندگیوں کو بچانے اور معیشت کی بحالی کے لئے محتاط طور پر پابندیاں ختم کرنے لگی ہیں، تاہم اس کے باوجو بڑے پیمانے پربازیابی کاانحصاراس بات پر ہوگا کہ صحت عامہ اور مالی اقدامات وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے انفیکشن کے خطرات کو کم سے کم کرنے ، روزگار کو محفوظ رکھنے اور صارفین کے اعتماد کو بحال کرنے کے لئے کتنے احسن طریقے سے کام کر رہے ہیں ، تاکہ لوگ دوبارہ خرچ کرنا شروع کریں۔

ہیریس نے وضاحت کی کہ بحران سے بحالی کی رفتار اور طاقت” ، ممالک کی اپنے اپنے معاشروں کے سب سے زیادہ کمزور طبقہ کی ملازمتوں اور آمدنی کو بچانے کے لئے ممالک کی صلاحیتوں پر منحصر ہوگی اگرچہ 2021 میں زیادہ تر کھو جانے والی پیداوار کی بازیافت ، تقریبا4 3.4 فیصد کی معمولی صحت مندی کی توقع کی جارہی ہے ، لیکن اس رپورٹ میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی غربت اور عدم مساوات کے ساتھ ، آہستہ آہستہ بحالی اور طویل معاشی بحران کا امکان بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ تجارت اور سیاحت مفلوج ہیں جبکہ بڑے خسارے اور اعلی سطح پر عوامی قرض ترقی پذیر ممالک اور چھوٹے جزیرے والے ریاستوں کے لئے نمایاں چیلینج کا باعث ہوگا۔

اقوام متحدہ کی پیش گوئی واضح ہے کہ اس بحران سے متاثرہ ممالک سے معاشی اور مالی مدد کے ساتھ وبائی بیماری پر قابو پانے کے لئے مضبوط کثیرالجہتی مالی ا ور اقتصادی تعاون اوریکجہتی کرناہوگی جوکہ بحالی میں تیزی لانے اور دنیا کو پائیدار ترقی کے راستے پر ڈالنے کے لئے اہم ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں