نئی تحقیق

کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ،طبی عملہ سے 13فٹ دور رہیں، نئی تحقیق

واشنگٹن(عکس آن لائن) طبی ماہرین نے کورونا وائرس کے مریضوں کے وارڈ سے ہوا کے نمونوں کا جائزہ لینے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس 13 فٹ تک فضا میں سفر کرسکتا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب تک 6 فٹ کا فیصلہ رکھنے کی تاکید کی جاری تھیں جبکہ حالیہ تحقیق میں ثابت ہوا کہ وائرس 13 فٹ تک فضا میں سفر کرسکتا ہے۔

چینی محققین کی تحقیقات کے ابتدائی نتائج جمعہ کو بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے لیے امریکی مراکز کی جریدے(سی ڈی سی)میں شائع ہوئے۔وائرس کی منتقلی سے متعلق بحث میں مذکورہ تحقیق نے ماہرین کو نئے زایوں سے سوچنے پر مجبور کردیا۔تاہم خود چینی سائنس دانوں نے خبردار کیا کہ اس فاصلے پر جو تھوڑی مقدار میں وائرس ملا ہے وہ لازمی طور پر متعدی بیماری نہیں ہے۔بیجنگ میں اکیڈمی آف ملٹری میڈیکل سائنسز کی ایک ٹیم کی سربراہی میں محققین نے ایک انتہائی نگہداشت یونٹ اور ووہان کے ہووشنشن ہسپتال میں کورونا وائرس کے نمونے کا جائزہ لیا۔انہوں نے 19 فروری سے 2 مارچ کے درمیان کل 24 مریضوں کو مذکورہ وارڈ میں رکھا۔

طبی ماہرین نے بتایا کہ زیادہ تر وائرس ممکنہ طور پر کشش ثقل اور ہوا کے بہا ﺅکی وجہ سے فلور پر تیرتے رہے۔علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ آئی سی یو میڈیکل اسٹاف کے جوتے کے تلووں کے آدھے نمونے مثبت جانچے گئے۔محققین نے بتایا کہ لہذا طبی عملے کے جوتے کے تلوے بطور کیریئر کام کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں