کورونا وائرس

کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا نے دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

نئی دہلی (عکس آن لائن)بھارت میں پھیلنے والی کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا نے دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا کہ نیا وائرس چین ،آسٹریلیا ،فرانس سمیت 85 ملکوں تک پھیل گیا ہے، یہ رجحان بڑھتا رہا تو ڈیلٹا دنیا بھرکے کورونا کیسز میں اکثریت حاصل کرلے گا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین میں ڈیلٹا کے چار اور نیو ساتھ ویلز میں 11 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں،فرانس میں کوروناکے نئے کیسز میں 10 میں سے 9 فیصد ڈیلٹا کے نکلے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں