بائیڈن

کورونا وائرس کس طرح پھیلا، بائیڈن کا ملکی انٹیلیجنس کو تین ماہ میں رپورٹ دینے کا حکم

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے ملکی انٹیلیجنس ایجنسیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اس بارے میں انہیں تین ماہ کے اندر رپورٹ پیش کریں کہ آیا کورونا وائرس کا آغاز چین میں کسی جانور سے ہوا یا اس کا آغاز وہاں کسی لیبارٹری میں حادثے کے سبب ہوا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ملکی انٹیلیجنس ایجنسیوں کو حکم دیا کہ وہ اس بارے میں انہیں تین ماہ کے اندر رپورٹ پیش کریں کہ آیا کورونا وائرس کا آغاز چین میں کسی جانور سے ہوا یا اس کا آغاز وہاں کسی لیبارٹری میں حادثے کے سبب ہوا۔

قبل ازیں امریکی اخبارنے انٹیلیجنس ذرائع کے حوالے سے لکھا تھا کہ کورونا کی وبا شروع ہونے سے قبل ہی نومبر 2019 میں چینی شہر ووہان کی ایک لیبارٹری کے تین سائنسدانوں کو کورونا کی علامات کے ساتھ ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ چین نے اس رپورٹ کو رد کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں