برجیس طاہر

کورونا وائرس کا پھیلاؤ تشویش کا باعث حکومت پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے سپرے مہم کا آغاز کرے، برجیس طاہر

شیخوپورہ(عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی نائب صدرسابق وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر ایم این اے نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ تشویش کا باعث حکومت پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے سپرے مہم کا آغاز کرے،شہری وصوبائی اور وفاقی حکومتیں گلی محلوں اور شہر شہر کورونا اسپرے کے عمل کو یقینی بنائیں،

چوہدری برجیس طاہرنے کہا کہ کوروناسے ڈرنا نہیں بلکہ احتیاطی تدابیر پر عمل اور صفائی کے عمل کو فروغ دے کر ختم کرنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ اور بھارتی درندگی انسانیت دشمنی ہے،دنیا کورونا وائرس مہلک وباء سے نمٹنے کیلئے حالت جنگ میں ہے،اور بھارت،مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے کیلئے انسانیت دشمن اور جنونیت پر اْتر آیا ہے،بھارت تعصب پسند دہشتگرد ملک بن چکا ہے جسے اسلام فوبیا ہوگیا ہے،بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلم نسل کشی معمول بن چکی ہے دنیا کی مجرمانہ خاموشی پرگہری تشویش ہے،

اقوام متحدہ بھارت سے اپیل یا مطالبہ کرنے کی بجائے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤں کو ختم اور کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے سے روکے،پاکستان کی عوام اپنے بچوں کو بھوکا نہیں مار سکتے لاک ڈاؤن میں اضافہ کیلئے معاشی پیکیج اور غریب کو گھر گھر راشن دینا ہوگا،مزدور چھوٹے بڑے تاجر متحد ہوگئے تو حکومت کے لاک ڈاؤن ناکام ہوجائینگے،غریب کے بچے بھوک سے مرینگے تو وہ کس طرح گھر میں رہ سکیں گے،

برجیس طاہرنے کہاکہ حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کے ساتھ عوامی فلاح وبہبود کیلئے بھی ہنگامی بنیادوں پر کام کرئے،سفید پوش طبقہ بھوکے رہنے پر مجبور ہورہا ہے،فلاحی وسماجی تنظیموں نے غریبوں میں راشن کی تقسیم کو یقینی بنایا ہے حکومت کے کام فلاحی ادارے کب تک کرینگے،فلاحی اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں کہ وہ دن رات غریبوں کو راشن فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں