حافظ آباد پولیس

کورونا وائرس: ڈی پی اوبلال افتخار کی قیادت میں حافظ آباد پولیس کا فلیگ مارچ

حافظ آباد(نمائندہ عکس آن لائن) کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے سے متعلق حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلئے ڈی پی او حافظ آباد بلال افتخار کی قیادت میں حافظ آباد پولیس کا فلیگ مارچ۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے سے متعلق حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلئے ڈی پی او حافظ آباد بلال افتخار کی قیادت میں حافظ آباد پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا۔

فلیگ مارچ میں پاک آرمی کے علاوہ، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس کی بھاری نفری نے شرکت کی۔ فلیگ مارچ ڈی پی او آفس سے شروع ہو کر گوجرانوالہ روڈ، فوارہ چوک ،ونیکے چوک،راجہ چوک، قتل گڑھا چوک سے گزرتا ہوا واپس جناح چوک میں اختتام پذیر ہوا۔

ڈی پی او حافظ آباد بلال افتخارکا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد لاک ڈاون سے متعلق احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔عوام کو چاہیے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔ فلیگ مارچ کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کےلئے دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں