جاپانی وزیراعظم

کورونا وائرس ویکسین کے طبی تجربات جولائی میں شروع ہونے کا امکان ہے، جاپانی وزیراعظم

ٹوکیو (عکس آن لائن) جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے توقع ظاہر کی ہے کہ کورونا وائرس کی ایک ویکسین کے طبی تجربات ملک میں جلد از جلد جولائی تک شروع ہو سکتے ہیں۔

آبے نے ایوان زیریں کی بجٹ کمیٹی کے اجلاس میں یہ انکشاف کیا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ امریکہ میں اس ویکسین کی انسانوں پرآزمائش کا پہلے ہی آغاز ہو چکا ہے۔وزیراعظم آبے نے بتایا کہ یونیورسٹی آف ٹوکیو، اوساکا یونیورسٹی اور متعدی امراض کے قومی ادارے سمیت جاپان کے کئی اداروں میں ویکسین کی تیاری کی غرض سے تجربات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے حکومت کا یہ عزم ایک بار پھر دہرایا کہ رواں ماہ کے اختتام تک کووڈ 19 کے علاج کے لیے اینٹی فلو دوا ایویگان کی منظوری دے دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں