امریکی صدر

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ریاستی گورنرز تیار رہیں، امریکی صدر

واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ریاستی گورنرز تیار رہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ امریکا دنیا میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کر رہا ہے اور حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ریاستوں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے اپنے ریاستی گورنرز کو خبردار کیا کہ وہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں اور کورونا سے متعلق ٹیسٹنگ کٹس، مشینیں اور دیگر طبی آلات درست کر لیں۔واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ امریکہ متاثر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی پندرہ سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں